Home / Uncategorized / یا ربنا

یا ربنا

اللہ پاک کا بہت پیارا نام ’’ یا ربنا‘‘  اس کا مفہوم پالنے والا، محبت کرنے والا، محبت سے پرورش کرنے والا۔  مخلوق میں ہر مخلوق کی اپنی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے  والی ذات رب کی ہے۔  اسکا مطلب ہے کہ تمہارا رب تم سے کتنا زیادہ پیار کرتا ہے۔  کوئی بھی مشکل ہو کوئی بھی پریشانی ہو اس عمل کو کر کے دیکھیں انشاءاللہ ہر  پریشانی دور ہوگی۔   ہر دعا مانگتے وقت یا ربنا کہہ کر مانگیں آپ کی جو دعا بھی ہو گی ضرور پوری ہوگی۔

اگر کسی کو جادو جنات یا بندش کا خطرہ ہے تو دس دن لگاتار ہر نماز کے بعد یا ربنا تینتیس بار پڑھیں  انشاءاللہ چند ہی دنوں میں مشکل حل ہو گی۔ اس وقت اس کا پڑھنا بہت ضروری ہے ابھی پوری دنیا میں جو وباء پھیلی ہوئی ہے  اس وقت اللہ ہم سے ناراض ہے ۔ آج اللہ کو یا ربنا کہہ کر پکاریں انشاءاللہ وہ آپ کی ہر ضرورت کو پوری کرے گا ہم تو آپﷺ کے امتی ہیں وہ تو ہماری ٹالے گا بھی نہیں۔

روایت میں ایک واقعہ ہے حضرت موسیٰ کے  زمانے میں اللہ کی ناراضگی ہوئی چار سال تک بارش نہیں ہوئی ۔ ایک ماہ تک اگر ہمارے ہاں بارش نہ ہو تو دیہاتوں میں کھیتوں کا کیا حال ہوتا ہے۔  لوگ بیمار بھی پڑ جاتے ہیں بارش نا ہو تو۔  آپ اندازاہ لگائیں چار سال تک اگر بارش نہ ہو تو کیا عالم ہو گا۔  سب لوگ حضرت موسیٰ علیہ اسلام کے پاس آئے۔اللہ نے طریقہ بتایا تھا فرمایا وہ ہی نماز استقلا پڑھتے ہیں۔

ایک روایت میں ہے کہ چالیس ہزار ایک میں ہے کے ستر ہزار لوگوں نے حضرت موسیٰ کے پیچھے نماز پڑھی۔ آپ نے دعا کی یا اللہ بارش برسا دے روایت میں لکھا ہے کہ بارش تو نہیں برسی دھوپ اور تیز ہو گئی۔ اللہ نے فرمایا اے میرے بندوں تم میں سے ایک بندا ایسا ہے کہ چالیس سال ہو گئے اس نے ایک سجدہ بھی نہیں کیا  یہ ساری اس ایک بندے کی نحوست ہے۔

اسے کہو باہر آئے اور آ کر اقبال جرم کرے۔ حضرت موسیٰ نے فرمایا کون بدبخت شخص ہے جس نے چالیس سال سے اللہ کو ایک سجدہ نہیں کیا وہ باہر آئے ۔ اس شخص نے منہ کو چادر سے ڈھانپ لیا اور کہنے لگا یا اللہ چالیس سال تک آپ نے پردہ رکھا آج کیوں ایسی نوبت آگئی  یا اللہ چالیس سال میں نے دن رات نا فرمانی کی اس وقت آپ نے راز رکھا ۔ یا اللہ آج سے وعدا کرتا ہوں تیری نا فرمانی نہیں کروں گا ۔

یا اللہ میں آج توبہ کرتا ہوں ۔ وہاں اس شخص کی آنکھوں سے قطرہ گرا وہاں بارش پرسنی شروع ہو گئی سبحان اللہ ۔ حضرت موسی حیران ہوئے یا اللہ باہر کوئی آیا نہیں پھر بارش کیوں ہوئی۔ اللہ نے فرمایا میرے کلیم جس کی وجہ سے بارش روکی تھی آج اسکی وجہ  سے بارش میں نے جاری کر دی  ۔ آج اللہ کو اسکے نام کے ساتھ پکاریں اس سے مدد مانگیں انشاءاللہ اللہم ضرور سنے گا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *