Home / World News / فجر کی نماز کے پانچ بڑے فائدے

فجر کی نماز کے پانچ بڑے فائدے

فجر کی نماز کے پانچ بڑے فائدے: فجر کی نماز کا پہلا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپﷺ نے فرمایا جس آدمی نے فجر کی نماز پڑھ لی وہ اللہ پاک کی ذمہ داری میں آگیا   اس نماز ی وجہ سے  بندہ اللہ پاک کی ذمہ داری میں آجاتا ہے  اور اسکے دن کے تمام کام آسان ہو جاتے ہیں۔  دن آسانی کے ساتھ گزرتا ہے ۔ دن کی مشکلات کم ہو جاتی ہیں ۔ بندے کے اپر اللہ پاک کی رحمت ہو تی ہے۔

فجر کی نماز کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ:  آپﷺ نے ارشاد فرمایا  جس آدمی نے عشاء کی نماز باجماعت پڑھ لی  تو وہ بندہ ایسے ہے جیسے اس نے آدھی رات نماز پڑھی  اور فرمایا جس  آدمی نے فجر کی نماز با جماعت پڑھی  وہ بندہ ایسے ہے  جیسے اس نے ساری رات نماز پڑھی  تو کتنی بڑی خوشخبری  ہے کہ بندہ رات کو سوئے اور صبح  اٹھ کر کچھ وقت کے لیے اللہ پاک کے سامنے کھڑا ہو جائے  اور فجرکی نماز پڑھ لے  تو اس پہ اللہ اک کتنا بڑا ثواب دیتا ہے ۔ پوری رات نماز پڑھنے کا ثواب۔

فجر کی نماز کا تیسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ:  نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ فجر کی  دو سنت رکعتیں  دنیا اور دنیا میں  جو کچھ بھی ہے اس تمام  سے بہتر ہے  ۔ ہم اس دنیا کے لیے نماز کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن اللہ پاک کے نبیﷺ کیا فرما رہے ہیں ۔ اس دنیا کیا حیثیت ہے اس دنیا کی وجہ سے ہمیں نماز نہیں چھوڑنی چاہیے۔

چوتھا بڑا فائدہ یہ ہے کہ :  نبی کریمﷺ نے فرمایا تمہارے پاس دن اور رات کے فرشتے آتے ہیں  اور یہ فرشتے فجر اور عصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں اور پھر یہ فرشتے اوپر اللہ پاک کے پاس جاتے ہیں ۔ اللہ پاک سب کچھ جانتا ہے لیکن پھر بھی دن اور رات کے فرشتوں سے پوچھتا ہے  کہ جب تم میرے بندے کے پاس سے آئے تو تم نے اسے کس حالت میں چھوڑا  فرشتہ کہتا ہے اے اللہ تیرا وہ بندانماز پڑھ رہا تھا ، فجر کی نماز اس نے پڑھی ۔

پانچواں فائدہ یہ ہے کہ:  اللہ کے نبی نے دعا فرمائی کہ اے اللہ میری امت  کے لیے صبح کے وقت میں برکت دے دے  جن لوگوں کے لیے اللہ کے نبی نے دعا فرمائی  وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں ۔ا گر کوئی فجر کی نماز پڑھ کر کوئی کام شروع کرتا ہے تو  اللہ پاک انکو برکتیں عطا کرتا ہے ۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *