Home / Overall News / درود پاک کی فضیلت

درود پاک کی فضیلت

حضور ﷺ اس بات کو پسند کرتے تھے کے میری امت میرے اپر  درود پڑھے اور رب ان پر رحمتیں نازل کرے۔  سبحان اللہ! کیا پسند تھی حضورﷺ کی ۔ صحیح مسلم میں روایت ہے: جو میرے اپر ایک بار درود پڑھتا ہے اللہ اس پہ دس رحمتیں نازل کر دیتا ہے۔ سبحان اللہ!  ۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے ’’ درود پڑھنے سے ثواب ملتا ہے، سلام پڑھنے سے جواب ملتا ہے‘‘  سبحان اللہ!

کتنا سادہ  اور خوبصورت جملہ ہے۔  اس لیے کثرت سے حضور کو سلام کرو ۔ اگر گلی بازار سے گزریں اور کوئی آپکو روز سلام کرے تو ایک دن آپ پوچھیں گے نا یہ کون ہے ؟  آپ اس شخص کو روک کے پوچھیں گے کس کے بیٹے ہو اتنے اچھے ہو روز سلام کرتے ہو۔  تو ایک دن حضور ﷺ بھی پوچھیں گے نا یہ کس کا بیٹا ہے جو روز مجھ پہ سلام بھیجتا ہے  تو پھر حضور ﷺ سے تعارف ہو جائے گا اس لیے حضورﷺ کو کثرت سے سلام کیا کرو ۔

آپ ﷺ نے فرمایا جمعہ کے دن کثرت سے مجھ پہ درود پڑھا کرو ۔  حضرت عبید بن کعب کہتے ہیں میں نے حضورﷺ سے کہا حضور میں چوتھا حصہ آپ پے درود پڑھوں گا  اور باقی جو تین حصے ہیں دیگر وظیفے کر لیا کروں گا۔  تو آپﷺ نے فرمایا جیسے تمہاری مرضی لیکن اگر درود کو بڑھا دو تو ہوگا اچھا تو میں نے کہا حضور میں آدھا وقت درود پڑھوں گا آدھا دیگر وظیفے کروں گا  فرمایا جو تمہاری مرضی لیکن درود کی مقدار بڑھ جائے تو اچھا ہوگا۔

تو کہا میرے حضور میں ہر وقت ہی درود پڑھوں گا پھر آپﷺ نے فرمایا پھر تیرے سارے دکھ مٹ جائیں گے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے ۔ اس لیے کثرت کے ساتھ حضور پہ درود پڑھیں اس حضورﷺ بھی خوش ہوتے ہیں کہ میرے امت پہ رب کی رحمتوں کا نزول ہو رہا ہے۔ سبحان اللہ!

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *