Home / Uncategorized / حضرت محمد ﷺ کا فرمان

حضرت محمد ﷺ کا فرمان

حضرت محمد ﷺ کا فرمان ایک دن رسول اللہﷺ نے حضرت عائشہ سے فرمایا: جو جی چاہے مانگو حضرت عائشہ نے عرض کیا: وہ راز بتایئے جس سے تمام گناہ معاف ہو جائیں

حضورﷺ نے فرمایا: وہ راز یہ ہے کہ جب کوئی مومن بندہ کسی دوسرے مومن کی کانٹا چبھنے کے برابر تکلیف رفع کرتا ہے تو اللہ اس کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے اور جنت میں اسے اس کا اعلی درجہ ملے گا۔

جب صحابہ کریم کو یہ پتا چلا تو وہ بے حد خوش ہوئے لیکن حضرت ابو بکر صدیق نے رونا شروع کر دیا۔صحابہ کو تعجب ہوا انھوں نے پوچھا آُپ کیوں روتے ہیں؟

حضرت ابو بکر صدیق نے جواب میں فرمایا:میں اس لیے روتا ہوں کہ جب دوسروں کا دکھ دور کرنا گناہوں کی معافی اور جنتی ہونے کا ذریعہ بن سکتا ہے تو ان لوگوں کا کیا حشر ہو گا جو دوسروں کو دکھ پہنچاتے ہیں

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *