Home / Overall News / بے اولاد یہ وظیفہ پڑھ لیں ، سورہ فاتحہ کا آسان وظیفہ، انشاءاللہ اولاد کی نعمت حاصل ہو گی.

بے اولاد یہ وظیفہ پڑھ لیں ، سورہ فاتحہ کا آسان وظیفہ، انشاءاللہ اولاد کی نعمت حاصل ہو گی.

آج ہم آپ کے لیے جو وظیفہ لے کر آئے ہیں وہ ان حضرات کے لیے ہے جو بے اولاد ہے اور اولاد کی خواہش رکھتے ہیں۔ تو آپ یہ قرآن پاک کا سورہ فاتحہ کا چھوٹا سا وظیفہ کرلیں ۔

انشاء اللہ اس وظیفے کی برکت سے اللہ پاک آپ کو اولاد جیسی نعمت سے نواز دیں گے ۔ یہ جو ہماری زندگیوں میں آزمائشیں اور مشکالات ہوتی ہے یہ اللہ پاک کی طرف سے ہمارے لیے امتحان ہوتا ہے ۔

اکثر اوقات انسان مایوس ہو کر اللہ پاک کی رحمت کو بھول جاتا ہے اور دوسرے لوگوں کی جانب چلا جاتا ہے اور وہ لوگ اس کی مجبوری اور پریشانی کا فائدہ اٹھاتے ہیں

اللہ سے ہرگز مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اللہ پاک سے مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے دعا کرنی چاہیے ۔ کیونکہ اللہ پاک ہمیشہ اپنے بندوں کے ساتھ ہیں بس آپ اللہ پاک کی ذات پر دل سے یقین رکھیں۔

وظیفہ آپ نے اس طرح کرنا ہے کہ جو شخص اولاد کا خواہش مند ہو اور وہ اولاد جیسی نعمت چاہتا ہو تو وہ شخص 40 دن تک نماز فجر کی سنتیں ادا کرنے کے بعد 21 بار پوری بسم اللہ پڑھ کر سورہ فاتحہ پڑھے۔

پھر اس کے بعد آپ نے نماز فجر کے فرض ادا کر لینے ہیں۔ اس کے بعد آپ اللہ پاک سے اولاد کے حصول کے لیے دعا مانگے۔ اللہ پاک آپ کی دعا کو ضرور قبول فرمائیں گے۔ آپ نے اس وظیفے کو اللہ پاک کی ذات پر کامل یقین کے ساتھ کرنا ہے انشاء اللہ اللہ پاک آپ کو اولاد کی نعمت سے نوازیں گے۔

 

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *